Advertisement

شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی سٹی اور لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو راوی سٹی پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا جبکہ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر پیش رفت سے بھی وزیرِ اعظم کو آ گاہ کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ منصوبے میں ماحولیاتی تحفظ کو خصو صی ترجیح دیتے ہوئے جھوک، رکھ منیر اور رکھ شہید میں جنگلات اگائے جائیں گے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ تیس ہزار کنال کے رقبے پر محیط اس اربن فاریسٹ سے نہ صرف معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کو تحفظ کی فراہمی میں مدد ملے گی

[amazonad category=”Mobile”]

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ بائیو ڈائیورسٹی کے تھیم پر قائم یہ جنگلات وائلڈ لائف سینکچریز کا کردار ادا کریں گے جبکہ جدید طرز پر یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائے جائیں گے

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ حاصل شدہ آمدن قائم کئے جانے والے جنگلات کی دیکھ بھال میں معاون ثابت ہوگی، جنگلات کیلئے بائیو کاربن انجینئرنگ کی جدید ٹیکنالوجی  کے ذریعے جنگلات کا قیام اور دیکھ بھال کی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے رواں مون سون کے درختوں کی پرورش کیلئے موزوں ترین وقت میں اس کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے منصوبے سے متعلق تمام قانونی امور کو حل کرکے مقررہ مدت میں تمام اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ راوی سٹی اور سینٹرل بزنس لاہور شہر پر آبادی کے دباؤ کو کم کرکے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ رہائش فراہم کریں گے۔

 اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت فیاض ترین، فواد چوہدری، غلام سرور خان ، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھاری لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر ، صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب میاں محمودالرشید، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، سی ای او راوی اربن ڈولپمنٹ اتھارٹی عمران امین اور متعلقہ افسران نے شرکت کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version