Advertisement

امریکا میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اُٹھا لیا

امریکا میں کورونا وباء کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے لیکن اچانک ایک اور وائرس نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خطرناک بیماری کا سبب بننے والے وائرس ’’منکی پوکس‘‘ نے 2003 کے بعد امریکا میں دوبارہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔

نائیجیریا سے آنے والے ڈیلاس کے شہری میں اس وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ،مذکورہ شخص نائجیریا کے شہر لیگوس سے جہاز کے ذریعے اٹلانٹا اور پھر وہاں سے ڈیلاس آیا تھا اور عین ممکن ہے کہ اس وائرس سے نائیجیریا میں ہی متاثر ہوا ہے۔

امریکی شہر ڈیلاس کے رہائشی کو خارش، کھانسی، نزلہ اور بغل کے نیچے سوجن کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ،ان علامتوں کے باعث مریض کے طبی ٹیسٹس کیے گئے جس میں مریض کے منکی پوکس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔

یہ وائرس زیادہ متعدی یا ہلاکت خیز نہیں تاہم کورونا وباء سے نبرد آزما امریکی شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

Advertisement

طیارے میں موجود دیگر مسافر ماسک لگانے کی وجہ سے ’’منکی پوکس‘‘ سے محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ ابتدا میں یہ چوہوں اور بندروں سے انسانوں میں منتقل ہوا تھا اور پھر انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا رہا ہے تاہم اب دہائی بعد منظر عام پر آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
پھلوں کے چھلکے صحت کے لئے واقعی فائدے مند ہوتے ہیں؟
دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں!
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version