Advertisement

عمران خان نے خود کو کشمیریوں کا سفیر کہا ہے، تنویر الیاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود کو کشمیریوں کا سفیر کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عمران خان نے خود کو کشمیریوں کا سفیر کہا ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے جرات کے ساتھ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جبکہ عمران خان واحد لیڈر جس نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی ن لیگ پیپلزپارٹی کو الیکشن میں کلین بولڈ کرےگی جبکہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں اچھل کود کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کی نابالغ سیاست کشمیر کاز کے لیے نقصان دہ ہے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حساس ترین مسئلہ ہے، بلاول بھٹو تنازعہ کشمیر جیسے حساس مسئلہ پر گفتگو سے اجتناب کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو مسئلہ کشمیر پر سیاست نہ چمکائیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ غداری کی اور مسئلہ کشمیر کو پر دوغلی پالیسی رکھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version