وزیراعظم سمیت 50 ہزار صارفین کے فون ہیک ہونے کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان سمیت 50 ہزار صارفین کے فون ہیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر کے ذریعے وزیراعظم عمران خان سمیت 50 ہزار صارفین کو جاسوسی کا نشانہ بنانے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نواز حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا جبکہ نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان کے خلاف بھی استعمال ہوا۔
اسرائیلی سوفٹ ویئر کی مدد سے جاسوسی کے انکشاف پر یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈرلیان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اسکینڈل کی تصدیق کرنی ہوگی اور اگر یہ اسکینڈل درست ہے تو یہ ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھبلی مچ گئی ہے جس کے باعث مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اسرائیلی سوفٹ ویئر کی مدد سے جاسوسی کے انکشاف پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

