Advertisement

25 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

25  ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور چیمپیئن شپ کے آخری روز شاندار کھیل کے بعد محمد شبیر اقبال نے ایونٹ کے فاتح کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس تقریر میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے انعقاد سے شائقین اور کھلاڑیوں کو بہترین تفریح میسر ہوئی ہے اور ہم ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ہیں، چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 8.5 ملین روپے رکھی گئی تھی، چیمپیئن شپ کا انعقاد کراچی گالف کلب میں 8 سے 11 جولائی تک کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
5 سال میں ہر ضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ،مریم نواز
حج 2024 ، فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، ترجمان مذہبی امور
چیف آف دی نیول اسٹاف کا چین کے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
شہباز شریف نے 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا
چلاس میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
Next Article
Exit mobile version