Advertisement

انور مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے سب کو خبر دار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے جھوٹے اکاؤنٹ سے خبر دار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انور مقصود کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

Advertisement

ویڈیو پیغام میں انور مقصود اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے نام سے کئی لوگ سیاسی رہنماؤں کے بارے میں مختلف ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

مزح نگار نے واضح کیا کہ میرے پاس نہ لیپ ٹاپ ہے ، نہ انٹرنیٹ ہے اور نہ ہی کوئی اسمارٹ فون ہے۔

انور مقصود نے اپنے ہاتھ میں پکڑا سادہ فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس یہ سب سے پرانا ٹیلی فون ہے، جس میں میسج بھی مشکل سے ہوتا ہے کیونکہ مجھے میسج کرنا نہیں آتا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مصنف نے کہا کہ میں ان تمام بڑے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جنہیں میری وجہ سے تکلیف ہورہی ہے، میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔

انور مقصود نے مزید کہا کہ جو لوگ میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹس بنا رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ ایسا نہ کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں، میں نے کبھی کسی کے لیے غلط الفاظ استعمال نہیں کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version