Advertisement

ترقی کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنر سکھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنر سکھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں نمل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں نمل یونیورسٹی کے میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے ڈاکٹر عارف علوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی میں 22 ہزار سے زائد طلباء زیرِ تعلیم ہیں جبکہ 77 ہزار فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

جنرل (ر) محمد جعفر نے بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ خصوصی افراد سمیت طلباء کو اس مالی سال میں 34 کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ جامعات آن لائن تعلیم کی مقدار بڑھائیں، تحقیق اور جدت پر توجہ دیں، جامعات مستقبل کی ضروریات کے مطابق طلباء کو تیار کرنے کیلئے اپنے وژن کو ڈھالیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے 21 ویں صدی کی ضروریات کے مطابق اعلیٰ فکری صلاحیتوں کے حامل طلباء تیار کریں۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے نمل یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version