Advertisement

امن و امان کا کریڈٹ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو جاتا ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا ہے کہ امن و امان کا کریڈٹ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈی جی رینجرز ایم اے جناح روڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے یومِ عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔

میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی کے لئے تمام ذرائع کا استعمال کیا جارہا ہے، زمینی کے ساتھ ساتھ فضائی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم میں تمام مکاتبِ فکر کی نمائندگی موجود ہے، کنٹرول روم سے کراچی سمیت پورے صوبے کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ کنٹرول روم کا مقصد تمام مکاتبِ فکر کی موجودگی میں معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے، اس سال پہلے سے زیادہ نفری سیکیورٹی پر لگائی گئی ہے۔

Advertisement

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا کہ کمیونٹی اور اسکاؤٹس نے بھی امن و امان کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
Next Article
Exit mobile version