Advertisement

وزیراعظم کے ویژن کے تحت سیاحتی شعبے پر کام کررہے ہیں، آصف محمود

مشیر برائے وزیرِاعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت سیاحتی شعبے پر کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب مشیر برائے وزیرِاعلیٰ پنجاب آصف محمود کی زیرِ صدارت تلاجہ  فورٹ پر آثارِ قدیمہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں آثار قدیمہ ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

 پنجاب یونیورسٹی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سائٹ کا معائنہ کیا اور قلعہ کے رہائشی علاقے، واٹر ٹینک اور مسجد سمیت دیگر شواہد اکھٹے کیئے جن پربعد میں تحقیق کی جائے گی۔

اجلاس میں سروے ٹیم نے کہا کہ مختلف مراحل میں تحقیقاتی کام کرنے کی ضرورت ہے،جبکہ سائٹ کی تاریخی اہمیت کا اندازہ کرنے کے لئے مزید تحقیق کریں گے۔

مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب آصف محمود کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت سیاحتی شعبے پر کام کررہے ہیں تلاجہ فورٹ پر سیاحتی دلچسپی کے لئے اقدامات کریں گے ۔

Advertisement

آصف محمود نے کہا کہ وادی سون میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے،محکمہ سیاحت تلاجہ قلعہ کے تحفظ و بحالی  کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاحتی مقامات کے لئے خصوصی پروگرام مرتب دے رہے ہیں، سیاحوں کے لئے معلوماتی سینٹر اور سائن بورڈ نصب کئے جائیں گے۔

مشیر وزیرِ اعلی پنجاب آصف محمود کا مزید کہنا تھا کہ سائٹ پر سیاحتی علاقے میں روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version