Advertisement

محمد علی شاہ کے انتقال سے ہم ایک مخلص دوست سے محروم ہوگئے ہیں، سعید غنی

سعید غنی

صوبائی وزیرِ اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ محمد علی شاہ کے انتقال سے ہم ایک مخلص اورعوام دوست انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی ابراہیم حیدری میں فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مرحوم محمد علی شاہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

سعید غنی نے کہا کہ مرحوم محمد علی شاہ کی ماہی گیروں کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے ہمیشہ غریبوں، محنت کشوں اور بالخصوص ماہی گیروں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد، عدیل اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version