Advertisement

بِگ باس 15 کا پہلا ٹیزر جاری، ریکھا کی آواز سن کر مداح حیران

بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی چینل نے گزشتہ روز بگ باس کا پرومو جاری کیا جس میں اداکار  و میزبان سلمان خان کو دیکھاجاسکتا ہے جب کہ بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا کی آواز کو پہلے پرومو کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کسی جنگل میں گم ہوگئے ہیں ،اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پروگرام کے نئے سیزن میں تھیم جنگل سے منسلک ہوگی۔

پرومو منظرِ عام پر آنے کے بعد بہت سے مداح اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ اداکارہ ریکھا کو پروگرام میں شامل کیا جائے تاہم مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آواز سن کر بے حد خوش ہوئے۔

ریکھا پرومو میں اپنی معروف فلم عمراؤ جان کا گانا یہ کیا جگہ ہے دوستو کے بول دہرا رہی ہیں۔

فی الحال بگ باس 15 کے آغاز کی تاریخ نہیں بتائی گئی تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اگلے ماہ تک بگ باس سیزن 15 کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version