Advertisement

فیروز خان کا افغانستان کی صورتحال پر ردِعمل

فیروز خان

فیروز خان کے فنکاروں کے نمبرز لیک کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد سامنے آنے والی صورتحال پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔

اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے جو کہ طالبان کے سامنے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتی خواتین کی ایک وائرل ویڈیو کے بارے میں ہے۔

فیروز خان بتایا کہ یہ چار خواتین طالبان کے کابل پر قبضے کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں نہ تو مارا، نہ قتل کیا، نہ ہی ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اور نہ ہی انہیں یرغمال بنایا گیا بلکہ ان کی حفاظت کی گئی اور طالبان کی جانب سے انہیں احتجاج جاری رکھنے دیا گیا۔‘

Advertisement

اس کے عالوہ اداکار نے ایک اور انسٹااسٹوری میں فیروز نے برقعہ پہنے ہوئے افغان خواتین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کابل سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ خواتین پڑھنے کے لیے دوبارہ اسکول اور یونیورسٹیز میں جاسکتی ہیں۔

فیروز خان نے مزید لکھا کہ افغان خواتین کو مناسب لباس اور حجاب لازمی پہننا ہے، برقعہ پہننا ضروری نہیں ہے۔

اداکار فیروز خان افغان طالبان کی جانب سے خواتین کے بارے میں ملنے والی اطلاعات سن کر مطمئن اور افغانستان میں خواتین کے اچھے مستقبل کے لیے پر امید نظر آ رہے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version