ندا اور یاسر چھٹیاں منانے کس ملک پہنچ گئے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر و اداکار یاسر نواز اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔
اداکارہ ندا یاسرنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ندا یاسر کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کو ان کے شوہر یاسر نواز اور بچوں کے ساتھ مالدیپ کے خوبصورت مناظر کی سیر کرتے اور وہاں کے قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسنٹاگرام پر اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ میں ہیں۔
کچھ دیر قبل انسٹاگرام کی زینت بننے والی تصاویر 38 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

