Advertisement

معروف بھارتی اداکار منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

معروف بھارتی اداکار گورو ڈکشٹ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے باضابطہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، این سی بی نے گورو ڈکشٹ کے اداکار اعجاز خان سے تعلقات ہونے پر ان کی رہائش گاہ لوکھنڈ والا پر چھاپہ مارا۔

اداکار گورو ڈکشٹ کے گھر سے میفیڈرون (ایم ڈی) اور چرس ملنے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد اُنہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت بھارتی روپے کی قیمت کے حساب سے 1.5 لاکھ سے زائد ہے اور یہ 3 اپریل 2021 کو لائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کنٹسنٹنٹ اور اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version