Advertisement

کچی پالک کھانے کے فوائد اور نقصانات

پالک کو کچا استعمال کرنے سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں جاننے کے بعد پالک سے مزید فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق پالک آئرن سے بھرپور ایک صحت بخش سبزی ہے جس کا استعمال ہر عمر کے فرد کے لئے یکساں موزوں ہے، پالک کی سبزی اکثر اوقات دیگر سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی پکائی جاتی ہے جیسے کہ پالک پنیر، پالک گوشت اور پالک کے پکوڑے وغیرہ۔

غذائی ماہرین کے مطابق ایک کپ پکی ہوئی پالک میں 41 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ کچی پالک میں 7 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، پالک میں وٹامن ’اے‘ اور ’کے‘ کی بھی غیر معمولی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے ناگزیر ہے۔

اس کے علاوہ پالک میں مختلف منرلز اور وٹامن میں میگنیز، فولیٹ، میگنیشیم، آئرن، کاپر، وٹامن بی2، وٹامن بی6، وٹامن ای، کیلشیم ، پوٹاشیم، وٹامن سی، پانی کی وافر مقدار، پروٹین، کاربوہائڈریٹس، شوگر اور بڑی تعداد میں فائبر موجود ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پالک کو پکا کر اور کچا بھی کھایا جا سکتا ہے، اسے بطور سلاد یا اسموتھی استعمال کرنے سے متعدد بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، خون کی کمی کی شکایت رکھنے والے افراد کو طبی ماہرین کی جانب سے ہری سبزیوں کا استعمال یعنی کے پالک کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

Advertisement

پالک کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جسے جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اہم وٹامن مانا جاتا ہے۔

ہری سبزیوں میں جن میں زیادہ آئرن اور معدنیات پائے جاتے ہیں پالک ان میں سرفہرست ہے، اسی لئے پالک کا استعمال ڈاکٹروں کی جانب سے زیادہ تجویز کیا جاتا ہے، پالک ایک صحت کا خزانہ ہے جو سستے داموں مارکیٹ سے با آسانی دستیاب ہے۔

پالک میں پائے جانے والے فولک ایسڈ کو وٹامن بی 9 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ کمپاؤنڈ حاملہ خواتین کے لئے بہت ضروری ہے، فولک ایسڈ پٹھوں کی افزائش میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔

پالک میں وافر مقدار میں پایا جانے والا کیلشیم ہڈیوں کو فریکچر ہونے سے بچاتا ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، وٹامن اے، وٹامن سی، فائبراور فولک ایسڈ بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

کچی پالک میں نمک کی مقدار اچھی خاصی پائی جاتی ہے، ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ کچی پالک کھانے کے نتیجے میں اس میں پائے جانے والے ایک مخصوص نمک کے سبب گردوں میں پتھری بننےکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کچی پالک کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں پیٹ درد ، متلی، الٹی اور بخار کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement

اکشے کمار میرے لائف ٹائم ہیرو ہیں، لارا دتہ

اداکارہ لارا دتہ نے بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کو اپنا لائف ٹائم ہیرو قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے ہمیشہ اکشے کمار کو اپنا اچھا دوست، فلسفی اور رہبر برقرار رکھا ہے، اکشے کمار نہ صرف میرے ہیرو بلکہ لائف ٹائم ہیرو ہیں۔

لارا دتہ نے کہا کہ رواں ماہ 19 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم بیل باٹم میں وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کے لئے مجھے اکشے کمار نے کہا، میں ان پر پورا اعتماد کرتی ہوں، اس سے قبل بھی اکشے کمار مجھے متعدد فلموں کے لئے آفر کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکشے کمار کو یقین ہے کہ میں فلم میں اندرا گاندھی کا کردار اچھی طرح نبھا سکتی ہوں، اکشے کمار مجھے میری پہلی فلم سے مسلسل سپورٹ کر رہے ہیں، وہ ہمیشہ مجھے چیلیجز قبول کرنے کے لئے حوصلہ دلاتے ہیں، اکشے کمار میرے سب سے بڑے سپورٹر ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ لارا دتہ نے آج سے 18 سال قبل بالی ووڈ میں کام کا آغاز کیا اور کشے کمار کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ،لارا دتہ اور اکشے کمار کے مابین مضبوط بونڈنگ ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version