Advertisement

اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کا جلوس اپنی مقررہ جگہ پر اختتام پذیر

اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی مقررہ جگہ پر جاکر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں نمازِ ظہر کے بعد امام بارگاہ جامعتہ المرتضیٰ سے برآمد ہونے والا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نمازِ مغرب کے بعد امام بارگاہ جامعہ الصادق میں جاکر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے جبکہ جلوس کے راستوں کو قناتیں اور خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا تھا۔

جلوس میں داخلے کیلئے جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے تمام راستوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے کلئیر کیا۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے 700 سے زائد افسران اور جوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version