Advertisement

مینارِ پاکستان واقعہ پر حیران رہ گئی ہوں: مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ایک بار پھر سے، میں حیران اور بے آواز ہوکر رہ گئی ہوں۔

Advertisement

مہوش حیات نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں خواتین کا وقار، تحفظ اور احترام ہونا چاہیے لیکن لگتا ہے کہ یہ ہم پر لاگو نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک عورت کا صرف ایک جگہ پر ہونا اشتعال انگیزی کے لیے کافی ہے۔

تمام خواتین کی حفاظت کی دُعا کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ خدا! ہمیں بچائے۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

Advertisement

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version