Advertisement

گلوکار شہزاد رائے گورنر پنجاب کے مشکور

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد  رائے نے اپنے کشمیر سے فلسطین تک کے بچوں کے لئے جاری کیے جانے والے نغمے کو سراہنے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکریہ ادا کیا۔

شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ  آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ  کشمیر ، فلسطین اور دیگر جنگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے علاقوں میں پھنسے بچوں کی جدوجہد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنی ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے نے چند روز قبل ایک نیا گانا ریلیز کیا تھا، انہوں نے یہ گانا اپنے لہو اور اپنے قلم سے آزادی کا علم بلند کرنے والوں اور کشمیر سے فلسطین تک مظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے بچوں کے نام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version