Advertisement

اداکار عنایت خان  کا اپنی اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف

حال ہی میں سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عنایت خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اہلیہ اپنی مرضی سے پردہ کرتی ہیں۔

اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُن کی اہلیہ  نے نقاب کیا ہوا ہے۔

عنایت خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میری اہلیہ نقاب پہننا پسند کرتی ہیں اور یہ اُن کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ میرا بنیادی مقصد صرف ان لوگوں کو پیغام دینا تھا جو جہیز لینے پر یقین رکھتے ہیں اور شادی پر پیسے ضائع کرتے ہیں مجھے یقین ہے کہ اگر اللّہ نے مجھے زندگی دی ہے تو اس کا صحیح استعمال کروں اور لوگوں کو حقیقی پیغام دوں۔

اداکار نے لکھا کہ میں صرف کہنے پر نہیں بلکہ کرنے پر یقین رکھتا ہوں، زندگی ایک ہے اور مرضی آپ کی ہے۔

عنایت خان  نے سوشل میڈیا صارفین کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے شہرت حاصل کرنے کی خاطر تصویر پوسٹ نہیں کی اگر مجھے شہرت حاصل کرنا ہوتی تو میں بہت سے انٹرویوز سے منع نہیں کرتا۔

Advertisement

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ایک سادہ انسان ہوں اور میں سادہ زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں، اللّہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے۔

واضح رہے کہ عنایت خان نے ریشم گلی کی حُسنہ، عشق ذات، دل لگی و دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version