Advertisement

کابل سے شہریوں کے انخلاء میں پاکستانی اقدامات کو عالمی میڈیا پر سراہا جانے لگا

کابل سے شہریوں کے انخلاء میں پاکستانی اقدامات کو عالمی میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن افغان باشندوں اور دیگر افراد کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

افغانستان میں پاکستانی سفارت خانہ بدستور کھلا ہے اور ترجیحی بنیادوں پر ویزے جاری کئے جا رہے ہیں۔

افغانستان سے شہریوں بالخصوص غیر ملکی اداروں اور انٹرنیشنل میڈیا کے لئے کام کرنے والے افراد کو انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اور کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کی کاوشوں کو عالمی میڈیا پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس صورتحال میں پاکستانی سفارت خانہ بدستور کام جاری رکھے ہوئے ہے، موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر چمن اور طورخم کی سرحدیں جو ابتدائی طور پر بند کر دی گئی تھیں ان  کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

Advertisement

تمام بین الاقوامی ادارے، سفارت کاروں، تنظیموں اور میڈیا نمائندوں کی افغانستان سے بحفاظت انخلاءاور وطن واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ کی جانب سے سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کابل میں پاکستانی سفارت خانہ غیر ملکی اداروں اور انٹرنیشنل میڈیا اداروں میں کام کرنے والے افغان اور دیگر شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دے رہا ہے، پی آئی اے کے ذریعے انہیں ملک سے نکالنے میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

پی آئی اے نے 1100 سے زائد افراد کو افغانستان سے بحفاظت نکالا ہے تاہم کابل ایئر پورٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کابل میں ملک چھوڑنے کے خواہش مند افراد کافی تعداد میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version