Advertisement

کیا فیروز خان اور ان کی اہلیہ میں اختلافات ختم ہوچکے؟

اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر ہونے کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل دسمبر 2020 میں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلی تھیں کہ دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے اور بعدازاں کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ان کے درمیان طلاق بھی ہوگئی۔

گزشتہ 8 ماہ میں فیروز خان اور اہلیہ کی جانب سے علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر کوئی واضح بیان نہ دیے جانے کے بعد حال ہی میں علیزے سلطان کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا ہے۔

علیزے سلطان کی اسٹوری وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

علیزے سلطان نے فیروز خان کے مقبول ڈرامے میں ان کی اور اقراء عزیز کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو مینشن کیا۔

Advertisement

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ گلیکسی لولی ووڈ نے انسٹاگرام پر علیزے سلطان کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی اداکاری کو سراہتے ہوئے حال ہی میں ان کے لئے تعریفی جملے لکھے۔

علیزے سلطان کی جانب سے فیروز خان کی تعریف میں شیئر کی گئی اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیے کہ کیا ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے اور کیا ان کی طلاق نہیں ہوئی تھی؟

جہاں مداحوں نے ان کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوالات پوچھے، وہیں بعض مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ علیزے سلطان کی جانب سے تعریف کیے جانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کوئی تنازعات نہیں۔

اگرچہ دونوں کی علیحدگی اور طلاق کی افواہیں پھیلنے کے بعد ان کے درمیان تنازعات ختم ہونے کی خبریں بھی چل رہی ہیں، لیکن حیران کن طور پر دونوں نے گزشتہ 8 ماہ سے واضح طور پر مذکورہ مسئلے پر کوئی بات نہیں کی۔

علاوہ ازیں دونوں نے گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو بھی شیئر نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے طلاق کی خبروں کو مسترد کیا اور نہ ہی اختلافات ختم ہونے کی بات کی۔

واضح رہے کہ دونوں نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version