Advertisement

مرتضیٰ وہاب کا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

Murtaza Wahab on the rights and power of Sindh Government

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نمائش چورنگی سے کھارادر تک محرم الحرام کے نویں اور دسویں محرم کے جلوس کے روڑ کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب نے نشتر پارک کا بھی دورہ کیا جہاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جس دوران منتظمین سے ملاقات بھی کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نمائش چورنگی، مزار قائد اور متصل علاقوں کا بھی دورہ کیا اور تمام ترسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب نے ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محرم الحرام کے حوالے سے حکام کو سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کی۔

واضح رہے دورے میں ایڈشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا اور دیگر متعلقہ افسران بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version