حیدرآباد میں قومی شاہراہ پر نوجوان پر فائرنگ

حیدرآباد میں قومی شاہراہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح ملزمان نوجوان کو گولیاں مار کرفرار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی صغیر مغیری کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کا نام جہانزیب ہے، نوجوان کار ڈیلر تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی نے کہا کہ نوجوان کے والد کے مطابق انکی آپس میں دشمنی چل رہی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی صغیر مغیری کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ملزم پہلے سے تاک میں بیٹھا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News