سعدیہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ اور ماصل سعدیہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سعدیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سعدیہ خان لال ساڑھی پہنے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے مشہور گانے ’بیبو‘ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کچھ بیبو مووز کرنے کا وقت ہے۔
سعدیہ خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، صرف چند گھنٹوں میں اس ویڈیو نے 2 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بیبو سے زیادہ بہتر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

