مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر کے ساتھ اصل میں کیا ہوا؟ حاضر ڈیوٹی سیکورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ درست درازی کے واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
تاہم اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی، خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، لڑکی ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
مینار پاکستان پر لڑکی کیساتھ درست درازی کے واقعے کے وقت موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، مینار پاکستان ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ لڑکی عجیب وغریب اشارے کر رہی تھی، لڑکوں نے جب حملہ کیا تو کچھ لڑکوں نے لڑکی کو ہجوم سے باہر بھی نکالااور ٹک ٹاکر کو باہر نکلنے کا موقع ملا۔
وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

