Advertisement

اداکارہ سونم کپور کی بہن ریحا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن پروڈیوسر ریحا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریحا کپور اپنے دیرینہ دوست کرن بولانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

شادی انیل کپور کے جوہو والے بنگلے میں ہوئی جس میں گھر کے افراد کے علاوہ دولہا اور دلہن کے دوستوں نے شرکت کی۔

کپور خاندان کی جانب سے فی الحال شادی کی تصاویر میڈیا پر شیئر نہیں کی گئیں تاہم  صحافیوں کی جانب سے لی گئیں ریحا کپور کی رخصتی کے وقت کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

انیل کپور نے اپنے گھر کے باہر موجود میڈیا شخصیات میں مٹھائی تقسیم کی۔

اس موقع پر انیل کپور نیوی بلیو رنگ کے کرتے اور سفید دھوتی میں نظرآئے۔

سونم کپور نے اپنی بہن کی شادی پر ہلکا سبز اور سنہرا لباس زیب تن کیا اس لباس میں سونم بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اس تقریب میں سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا بھی شادی میں موجود تھے۔

ریحاکپور کی شادی میں کپور خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی جن میں ارجن کپور، خوشی کپور، شنایا کپور، انشولا کپور، بونی کپور، سنجے کپور اور ماہیپ کپور و دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے ریحاکپور اور کرن بولانی گزشتہ 13 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ریحاکپور پروڈیوسر اور کرن بولانی  فلمساز ہیں اور وہ فلم ’’عائشہ‘‘ اور ’’ویک اپ سڈ‘‘ میں بطور معاون کام کرچکے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version