اگر کوئی میری بات نہیں سمجھتا تو یہ میرا مسئلہ نہیں: شنیرا اکرم

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
حال ہی میں شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میرا دل پاکستان کے تمام نیک لوگوں کے لیے دھڑکتا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ آپ کے بہت سے بھائیوں نے آپ کو مایوس کیا۔
My heart goes out to all the good men of Pakistan. I’m sorry so many of your brothers have failed you 💔
— Shaniera Akram (@iamShaniera) August 19, 2021
سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا کے اس ٹوئٹ کے بعد صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور خاص طور پر وہ افراد جن کا کہنا ہے کہ سارے مرد خراب ہیں۔
تاہم شنیرا اکرم نے اب اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر لوگ میرے ٹوئٹ کی نیت کو نہیں سمجھتے تو یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ مجھ پر بھروسہ کریں، میں صرف شہرت کی خاطر ٹوئٹ نہیں کرتی۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ سب مجھے کافی جانتے ہیں کہ میرا دل کہاں ہے خاص طور پر جب پاکستان میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی بات آتی ہے۔
واضح رہے کہ شنیرا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ آپ سب نے مینارِ پاکستان واقعے کی فوٹیج دیکھی ہے، کیا اب ہم سب بیدار ہیں؟ کیا ہر کوئی دیکھتا ہے کہ ہم سب کیا کر رہے ہیں؟ کیا ہم اب سُنے جا رہے ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

