Advertisement

کہا جاتا ہے میں ایشوریا جیسا دِکھتا ہوں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

دُنیا بھر میں بالی ووڈ کنگ کے نام سے مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ اُنہیں سابقہ مِس ورلڈ و اداکارہ ایشوریا رائے میں ملاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں موجود ہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ شو اداکار شاہ رخ خان اپنی مقبول ترین فلم ’جوش‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں جو کہ سال 2000ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ فلم ’جوش‘ میں دُنیا کی پُرکشش اور خوبصورت ترین خاتون یعنی ایشوریا رائے میری جڑواں بہن بنی تھیں۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ اس فلم کے بعد لوگ مجھے کہتے تھے کہ تُمہاری شکل واقعی میں ایشوریا رائے سے ملتی ہے۔

Advertisement

اداکار نے مزید کہا کہ میں اب تک اسی غلط فہمی کا شکار ہوں کہ میں فلم میں ایشوریا کا بھائی بنا تھا، اسی وجہ سے اُن کی طرح دِکھتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اور ایشوریا کی اس ویڈیو کو خوب مقبولیت مل رہی ہے اور اس ویڈیو پر 2 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version