اداکارہ اشنا شاہ جان لیوا بیماری کا شکار ہوگئیں؛ مداحوں سے دعا کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔
اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا اور حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی انہیں بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوںڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔
اداکارہ اُشنا نے کہا کہ وہ ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں اور کورونا مثبت آنے پر ان کی جو حالت ہے اس نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگی ہوتی تو کیا حالت ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ میں صحت کے حوالے سے کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیے میری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔
اُشنا شاہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

