Advertisement

بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی ، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلیٰ پر الزام لگا رہا ہے ، حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 25 ارب کی تازہ تازہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، شریف خاندان کے دس سالہ اقتدار کا کچا چٹھہ انہی کے دور کی آڈٹ رپورٹس کھول چکی ہیں ، 17500 ارب کی بے ضابطگیاں کرنے والے کس منہ سے شفافیت کی بات کرتے ہیں۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میں رتی برابر غیرت ہے تو بیوروکریسی تبادلوں کے الزام پر ثبوت پیش کریں ، شہباز شریف نے سی ایم آفس کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

Advertisement

اس سے قبل حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پیغام پاکستان کنونشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت پوری دنیا کے ممالک سے زیادہ ہے جبکہ اب گوادر منصوبے اور پاکستان کے وسائل کی وجہ سے اہمیت اور بھی زیادہ ہے

حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے ، میزائل ہے اور ایٹمی طاقت ہے جبکہ پاکستان میں سمندر ہے اور  گرم پانی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا تھا کہ سب سے بڑھ کر جذبہ جہاد سے لبریز فوج ہے جبکہ ان سب خصوصیات کی بنیاد پر دنیا کی بڑی طاقتیں جنگ کرنے سے سے پہلے سوچتی ہیں اور ان طاقتوں نے پاکستان سے لڑنے کے لیے ففتھ جنریشن وار اور فرقہ واریت جیسے ہتھکنڈے نکالے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سکوت بغداد سے لے کر ایران ، فلسطین اور اب ممالک میں توڑ پھوڑ سے کچھ نہیں ملا جبکہ نریندر مودی نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ پاکستان کو توڑنا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈیا میں معشیت کا بیڑا غرق کرنے والی ریاست کا ایجنڈا صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے جبکہ انڈیا کے میجر گورف نے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنا کونسا مشکل ہے لیکن دشمن سن لے کہ پاکستان سیریا نہیں ہے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خریدے ہوئے فرقہ واریت پھیلانے والے لوگوں سے آگاہ رہیں، کوئی دشمن بریلوی کے روپ میں کوئی سنی کے روپ میں اور کوئی شیعہ کے روپ میں انتہا پسندی پھیلا رہا ہے لیکن ہمارے علما کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے فرقہ واریت نہیں پھیلنے دی۔

Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version