Advertisement

وفاقی حکومت اور اسکے وزراء عوام کو پھر دھوکہ دے رہے ہیں ، اویس قادر شاہ

اویس قادر شاہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اسکے وزراء سندھ بلخصوص کراچی کی عوام کو پھر دھوکہ دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سنگ بنیاد کے سی آر منصوبے کا نہیں بلکہ صرف ٹریک پر بالائی گزرگاہ اور انڈر پاس کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے سی آر پروجیکٹ کا مکمل سنگ بنیاد اگر اب رکھا جارہا ہے تو پھر وفاقی وزیر ریلوے نے عدالت عظمیٰ کو کیوں گمراہ کیا تھا ، 162 ارب روپے اور  1100 ارب روپے کا وعدہ وفا نہیں کیا ، اب سنگ بنیاد کی ٹوپی دی جارہی ہے۔

اویس قادرشاہ  نے کہا ہے کہ کے سی آر کے لیے فلائی اوور اور انڈر پاس کی مد میں 20 ارب میں سے 6 ارب روپے حکومت سندھ دے گی ، وفاق کی جانب سے ادائیگی نہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت 6 ارب روپے شہرکی  بہتری کے لیے دے رہی ہے ، متعدد بار وفاقی حکومت کو شہر کی بہتری کے لیے پیشکش کی کہ تختی بھی آپ لگائیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ شہر میں حکومت سندھ کے پروجیکٹس پر رکاوٹیں نہ کھڑی کریں ، حکومت سندھ چاہتی ہے شہر کے لیے بہتر کام ہو انہیں بہتر سپورٹ کریں مگر یہ نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version