Advertisement

حکومت طلبہ اور پروفیشنلز کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت طلبہ اور پروفیشنلز کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے خلاف اسٹوڈنٹس سراپا احتجاج ہیں ، اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی آزادانہ تحقیقات ہوں ، پاکستان میڈیکل کمیشن غیر آئینی باڈی ہے ، حکومت میڈیکل کمیونٹی، اسٹوڈنٹس کے مطالبات پورے کرے ، حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے مکمل طور پر تباہ کر دیے ہیں ، پورے ملک میں پی ایم سی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پیپرز لیک ہونے کے اسکینڈلز سامنے آئے ہیں ، حکومت طلبہ اور پروفیشنلز کا مستقبل تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ، جماعت اسلامی اس مسئلے کوہر فورم پر اٹھائے گی۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد میں مسلسل لوگوں کے چہرے پرخوف ہے ، حکومت عوام کو تحفظ دے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اسامہ ستی کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ، گزشتہ دنوں بھی شاہد عمران کو بے دردی سے قتل کیا گیا، آدھا گھنٹہ لاش کو ڈاکٹروں نے ہاتھ نہیں لگایا ، لواحقین نے ایف آئی آر کا کہا جو نہیں درج کی گئی۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ سات گھنٹوں بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ، عوام کی گواہی ہے کہ عمران کو پولیس نے گولی ماری ، یہاں کی پولیس نے بے دردی کے ساتھ قتل کیا ، ابھی تک پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا ، پولیس جالی افسانہ بنا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ پولیس کہتی ہے ڈاکوؤں سے مقابلہ تھا ، سی سی ٹی وی کیمروں میں کوئی ڈاکو نظر نہیں آرہے ، 14 اگست کو کراچی میں ایک خاندان کے چودہ معصوم افراد کو قتل کیا ، جس میں سات خواتین تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے ابھی تک ان چودہ معصوموں کے قتل کا نوٹس نہیں لیا ، ان کے قتل کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ، میں وزیراعظم سے پوچھنا چاہتا ہو آپ تقریر کرتے ہیں ، عوام اب آپ کی وجہ سے پولیس سے غیر محفوظ ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ میں اسلام آباد کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں ، یہ حکومت اگر امن وامان نہیں لاسکتی تو گھر چلی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
خواجہ آصف کی فرانسیسی سفیر سے ملاقات، مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور
وزیر اعظم کے دورہ چین کی تاریخ سامنے آگئی
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا
فیض آباد دھرنا فیصلے پرعمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version