Advertisement

پنجاب بھر میں کورونا وائرس کو روکنے کے لئے موثر حکمت عملی تیار

پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ویکسینیشن کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے ویکسینیشن اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کردی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹرز اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، محکمہ تعلیم سے منسلک افراد اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اسٹاف 30 ستمبر تک مکمل ویکسینشن کو یقینی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اور ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبر تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، قومی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں، میٹرو، بی آرٹی اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بوکنگ کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ضروری ہوگا، تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن کروانا لازم ہوگا۔

Advertisement

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹرین اور موٹروے پر سفر کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا لازم ہوگا۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ 17 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 31 اکتوبر تک ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے، مقرری تاریخ کے بعد ویکسینیشن کے بغیر کسی بھی سیکٹر میں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے مزید کہا کہ ٹریفک، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہونگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version