Advertisement

کرینہ کپور کا بیٹوں کے ناموں پر تنقید کرنے والوں کو جواب

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹوں کے ناموں پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹوں، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ناموں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور نے اپنے دونوں بیٹوں کے ناموں پر ناقدین کی جانب سے سامنے آنے والے ردِعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی فیملی کے بارے میں اس طرح بات کرنا بہت افسوسناک ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ حقیقت میں یہ اِن کے دونوں خوبصورت بیٹوں کے خوبصورت نام ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ بچوں کے بارے ٹرولنگ کرنا ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، اب اُنہیں صرف اپنے کام سے کام رکھنا ہے اور اِس سب سے گزرنا ہے‘

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کو ان ٹرولرز کی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور کے شوہر، اداکار سیف علی خان کی بڑی بہن صبا پٹودی نے بھی اس معاملے پر کرینہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

صبا نے لکھا ہے کہ جب ایک ماں اپنے بچے کو جنم دیتی ہے تو پھر صرف اس ماں اور باپ کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ ان کے بچے کی پرورش کیسے ہوگی۔

واضح اداکارہ کرینہ کپور کے بچوں کے ناموں پر ہر تھوڑے دن بعد تنقید کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version