ربیع الاول کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

ربیع الاول کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے۔ اس طرح عید میلادالنبیؑ 12 ربیع الاول 19 اکتوبرکو ہو گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ربیع الاول 1443 کا چاند 6 اکتوبر 2021 کو شام 4 بج کر6 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے ۔
واضح رہےکہ صفرکا مہینہ 29 دنوں پر محیط ہوگا اورربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبرکی شام کودیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اکتوبر2021 کو ملک کے بعض علاقوں میں موسم جزوی طورپر یا مکمل طورابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

