Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14804 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 528 نئے کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7382 ہوچکی ہے، آج مزید 468 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 428075 ہوچکی ہے، اب تک 6010469  نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 456636 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 21740 مریض زیرِ علاج ہیں، 20697 گھروں میں، 32 آئسولیشن سینٹرز میں اور 450 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 420 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 528 نئے کیسز میں سے 124 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 30، ضلع جنوبی 31،  کورنگی 25، ضلع وسطی 17، ملیر 11 اور ضلع غربی میں سے 10  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 63،شہید بے نظیر آباد 41، مٹیاری 29،  بدین اور جامشورو 21۔21، دادو 19،سانگھڑ اور تھرپارکر 18۔ 18،سجاول 17، شکارپور 16،  جیکب آباد 15،نوشہروفیروز 14، سکھر اور ٹنڈو الہ یار 13۔13، عمرکوٹ 10،  گھوٹکی 9،میرپورخاص 8،  خیرپور 7،لاڑکانہ 6، ٹھٹھہ میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں183255 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، اب تک16303109افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version