Advertisement

راولپنڈی میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح

راولپنڈی میں سٹی پولیس آفیسر احسن یونس نے چیمبر آف کامرس میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی آپر یشنز ، سی ٹی او رائے مظہر اقبال، صدر چیمبر ناصر مرزا، گروپ لیڈر سہیل الطاف سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں سی پی او احسن یونس نے کہا کہ خدمت مرکز کے قیام کا مقصد بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، خدمت مرکز میں لرنر ٹریفک لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ملازمین کی رجسٹریشن، تصدیق سمیت کئی دوسری سہولیات میسر ہوں گی۔

صدر چیمبر ناصر مرزا کا کہنا تھا کہ پولیس خدمت مرکز کے قیام پر ہم حکومت پنجاب اور خاص طور پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے شکر گزار ہیں۔

گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ مختلف سروسز کے لیے اب تاجر کو مختلف محکموں میں جانا نہیں پڑے گا، خدمت مرکز کے قیام سے تاجر برادری کو سہولیات اور سرمایہ کاروں کو مثبت پیغام دیا جائے گا، جدید خدمت مرکز سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version