Advertisement

پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہے، خورشید شاہ

خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ یہ خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یہاں آکر واپس گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ترین ہے، یہ خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یہاں آکر واپس گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کبھی ایسے فیصلے کرتے ہیں جو نہیں کرنے چاہئیں، یہ دیکھنا چاہیے کہ غیر ملکی ٹیمیں یہاں کھیلنے کیوں نہیں آرہی ہیں۔

خورشید شاہ نے کہاکہ تبدیلی تو آئی ہے ڈالر 170 پر پہنچ گیا، مہنگائی بڑھ گئی ، ملک بھر میں لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے یہ بھی تبدیلی ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے یہ بھی تبدیلی ہے، قرضے اُتارنے کی حقیقت سامنے نہیں آرہی یہ تبدیلی ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ یہاں الیکٹرونک ووٹنگ مشنین پر عمل درآمد ممکن نہیں، سیدھی بات ہے کہ پرچی بنائیں ووٹر کو دیں وہ ٹھپہ لگا کر بیلٹ باکس میں ڈالے ورنہ ایسا نا ہو کہ ٹھپہ لگے شیر پر اور نکلے تیر پر۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، عمران خان اگر عقل مند ہوتے تو ملکی مفاد میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھتے،  ہم سب کو ملکی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے، ہماری تو دعا ہے کہ پاک وطن سلامت رہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

‎ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ کراچی میں شہری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

‎انہوں نے کہاکہ بنیادی شہری مسائل، فراہمی ونکاسی آب سے لے کر سڑکوں اور تعلیم وصحت کے شعبوں کی اصلاح درکار ہے۔

‎ شہباز شریف نے کہاکہ پا کستان کی جیب بھرنے والے شہر میں رہنے والوں کی زندگی کبھی بجلی اور کبھی سیلاب سے متاثر ہوتی ہے۔

‎مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف نے مزید کہاکہ کراچی اور اس کے رہنے والوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے اجتماعی اور اتفاق رائے کی سوچ اپنانا ہو گی ۔

Advertisement

‎انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کی کراچی کی تنظیم بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

شہباز شریف نے گزشتہ روزبھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں، صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
طوفانی بارش کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پیشگی انتظامات کا حکم
’مریم نواز کا مشن ہے عوام کو سستی روٹی اور سبزیاں ملیں’
Next Article
Exit mobile version