آئین اور قانون کے مطابق اپنے حقوق چاہتے ہیں ، راناثناءاللہ

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتنا واویلا کرنے کی ضرورت نہیں، رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے حقوق چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول پہلے بھی بڑھا اور اب پھر مہنگا کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی جدوجہدکررہی ہے ، مہنگائی قابو میں نہیں آرہی،بڑھتی جارہی ہے ، مسلم لیگ(ن)لانگ مارچ کیلئے تیار ہے ، ن لیگ پہلے بھی تیار تھی لیکن پیپلزپارٹی نےساتھ نہیں دیا ، ایس پی اور ڈی سی پیسے دیکر لگ رہے ہیں ، ملک پر آنے والی مشکلات کی سزا عوام کو بھگتنا پڑےگی۔
راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کس کو بلا کر ایبسولوٹلی ناٹ کہا ، ایک طرف کہتے ہیں ہم نے بھارت کا منہ کالا کردیا ، اب یہ کہہ رہےہیں مودی کےکہنےپرکوئی ہم سےکھیلنےکوتیارنہیں ، 3 سال سے یہ ایبسولوٹلی ناٹ حکومت ہے ، یہ سلیکٹڈ ٹولہ بیٹھا ہے،کوئی حکومت نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط ٹولے نے پالیسیوں کا بیڑہ غرق کردیا ، ڈالر کی قیمت بڑھتی جارہی ہے ، اقوام متحدہ میں قراردادیں تیار ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

