Advertisement

امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے، آسٹریلوی وزیرِ اعظم

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن نے کہا ہے کہ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ ختم کرنے پر فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں، اندازہ ہے کہ فرانس کے لیے یہ بات کتنی مایوس کن ہے۔

سٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن نے  مزید کہا کہ آسٹریلیا نے خود مختار ریاست کی طرح قومی مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدے کے معاملے پر واضح اور ایماندار رہا ہے۔

Advertisement

پیٹر ڈیوٹن نے کہا کہ فرانسیسی وزیرِ دفاع کو بتا دیا تھا کہ آسٹریلیا اپنے قومی مفاد میں کام کرے گا۔

آسٹریلوی وزیرِ دفاع پیٹر ڈیوٹن  کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی قیمت سے متعلق فرانس سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے، 2016ء میں ہونے والے 40 ارب ڈالر معاہدے کی قیمت اب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے جوہری توانائی والی آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر فرانس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاہدہ توڑنے پر آسٹریلیا اور امریکا سے اپنے سفیر واپس بلا لیئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version