Advertisement

بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بی اے پی کے رہنما میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کیا ، بلوچستان عوامی پارٹی صحیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے ، پارٹی نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ پارٹی بلا رنگ ونسل صرف صوبے کی عوام کی ترقی وترویج کے مشن پر گامزن ہے ،  تین سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا  الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نےاس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کی عوام خود کر رہی ہے بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں ،  بلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لوگ شامل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیں ، جو کام بے اے پی نے کیے ہیں وہ انشاءاللہ پارٹی کے ہر کارکن کا بیانیہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ورکرز اور کارکنان کو پارٹی کو مزید فعال و بہتر بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version