Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ منسوخی سمیت اہم امور پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں ای وی ایم مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بریفنگ ہوگی۔

اس کے علاوہ کابینہ ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے گی، نادرا کے فنانشل سال 2021 کے آڈٹ کی کابینہ منظوری دے گی اور کابینہ ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے گی۔

خیال رہے کہ خطے کے ممالک سے فلمیں درآمد کرنے کا معاملہ کابینہ میں زیر بحث آئے گا، کابینہ جموں کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے گی اور متبادل تنازعاتی قرارداد کا سینٹر اسلام آباد میں کھولنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Advertisement

کابینہ ڈریپ کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے گی اور مردم شماری کے لیے تجاویز کی بھی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ کابینہ میں ریلوے بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version