Advertisement

کوئٹہ میں چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں کل جلوس برآمد ہونگے

کوئٹہ میں چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں کل 2 جلوس برآمد ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پہلا جلوس کل صبح 8:30 بجے شہداء چوک سے جبکہ دوسرا جلوس 9 بجے صبح ہزارہ ٹاون سے برآمد ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہداء چوک علمدار روڈ سے برآمد ہونے والا جلوس عصر کے وقت مری آباد میں بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ ہزارہ ٹاون سے برآمد ہونے والا جلوس مغرب کے وقت ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دونوں جلوسوں کی سیکورٹی پر پولیس کے 2000 ایف سی کے 840 اور 3 کیو آر ایف نفری تعینات ہوگی، جلوس کے راستوں کو آج رات کو سیل کردیا جائے گا، جلوس کے روٹس میں لگے 60 عدد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے پاک فوج کی نفری بھی اسٹینڈ بائی ہوگی، شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور گشت کو سخت کردیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات عملے میڈیا پرسن اور رضاکاروں کو خصوصی سیکورٹی  پاسز جاری کئے جائیں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق جلوس کے روٹس کے اطراف میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، محکمہ داخلہ کی جانب سے کل موبائل سروس معطل کرنے کے حوالے سے درخواست بھیج دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version