Advertisement

کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے سخت احکامات جاری کردیئے

سندھ میں کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلعی انتظامیہ کو سخت احکامات جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کاروباری اوقات رات 10 بجے تک ہیں، اسکے بعد کھلی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا، کراچی میں کاروبار اتوار کو بند، صوبے کے دیگر شہروں میں جعمے کو بند رکھے جائیں گے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق انڈور ڈائننگ رات 12 بجے کے بعد بند رہیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، انڈور ڈائننگ میں صرف 50 سیٹنگ کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹ جانے والے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں، ٹیک اوے 24 گھنٹے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انڈور تقریبات میں صرف ویکسینیشن کروانے والے شہریوں کو اجازت ہوگی، کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کا انڈور تقریبات میں داخلہ بند ہوگا، کھلے مقامات پر شادی کی تقریبات میں صرف 400 مہمانوں کی اجازت ہوگی، انڈور شادی کی تقریبات میں صرف 200 مہمانوں کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے شادی کی تقریبات میں کورونا ایس او پی پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا، صوبے بھر میں سینیما ہالز بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement

 محکمہ داخلہ سندھ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو کورونا ایس او پی کے احکامات پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا اور چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر نیا حکم جاری کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version