Advertisement

چیلنجرز نے بلاسٹرز کو ہرا کر پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

.چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 68 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے فائنل میں 211 رنز کے تعاقب میں بلاسٹرز کی پوری ٹیم 142 رنز پر ہمت ہارگئی، چیلنجرز کی کپتان جویریہ خان کو 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔

211 رنز کے تعاقب میں بلاسٹرز کی صرف تین بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکیں، عمیمہ سہیل 38، گل فیروزہ 34 اور سدرہ نواز 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، دعا ماجد نے 29 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انوشہ ناصر، صباء نذیر اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

اس سے قبل چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، کپتان جویریہ خان چھ چوکوں کی بدولت 87 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، اوپنر فریحہ محمود نے 34 اور ڈیانا بیگ نے 25 رنز بنائے، صائمہ ملک نے 24 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، ندا ڈار، سیدہ عروب شاہ اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی فاتح چیلنجرز کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی چمچماتی ٹرافی سمیت دس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی، رنرزاپ ٹیم بلاسٹرز کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا گیا، بلاسٹرز کی ندا ڈار اور ڈائنامائٹس کی عالیہ ریاض کو ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت مشترکہ طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، چیلنجرز کی انوشہ ناصر کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی شیلڈ دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version