Advertisement

سوہائے علی کی روڈ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سوہائے علی کی تُرکی کی سڑک پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں موجود ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوہائے علی ابڑو تُرکی کی سڑک پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں ترکی کے مقامی آرٹسٹ اپنے ملک کا روایتی میوزک بجاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

سڑک پر سوہائے سمیت کئی افراد موجود ہیں جو اُن فنکاروں کا میوزک سُن رہے ہیں اور اُنہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

ایسے میں سوہائے علی ابڑو خود پر قابو نہ پاسکیں اور اُنہوں نے تُرکی کی روایتی موسیقی پر شاندار ڈانس کرنا شروع کردیا۔

Advertisement

سوہائے علی ابڑو کے ڈانس کو ترکی میں موجود مقامی افراد نے خوب پسند کیا لیکن پاکستانیوں کی جانب سے اداکارہ  سوہائے علی ابڑو پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے اُن کی اس ویڈیو پر کسی قسم کا کوئی ردّعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے رواں سال مارچ کے مہینے میں شہزر محمد سے شادی کی تھی۔

 شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

شہزر محمد نے اپنے والد اور دادا کی طرح پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا رکھی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version