Advertisement

ملک کے بیشتر شہروں میں کل بارش کا امکان

Rain

Rain

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی وجنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں کل گرج چمک، آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، میانوالی، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں، آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، لاڑکانہ، گھوٹکی،  شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، دادو، عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، کراچی، میرپورخاص، ٹنڈوجام، مٹھی اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تربت41 اور دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version