Advertisement

ایلوویرا کے استعمال سے پیٹ کی چربی کم کرنا اب نہایت آسان

ایلوویرا کو گھیکوار اور کنوار گندل بھی کہا جاتا ہے، ایلوویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مواد کو انسانی صحت کے لئے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایلوویرا سے جہاں جِلد اور خوبصورتی سے متعلق مسائل کا حل ممکن ہے وہیں یہ جسم میں جمی چربی کو پگھلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، خوبصورتی میں اضافے اور وزن میں کمی کے لئے ایلوویرا کو براہ راست کھایا اور اس کا جوس بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے ایلوویرا کو بہت اہمیت دی جاتی ہے جبکہ پیٹ، جِلد، ایکنی، کیل، مہاسوں، معدے ، جگر کے متعدد مسائل اور موٹاپے سے متعلق شکایات لے کر آنے والے افراد کا بھی ایلوویرا کی مدد سے ہی علاج تجویز کیا جاتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اسے بطور مشروب روزانہ صبح نہار منہ استعمال کر سکتے ہیں اور یہ عمل رات سونے سے قبل بھی کیا جا سکتا ہے۔

پیٹ کی چربی ایک ماہ کے اندر اندر  ختم کرنے کے لئے ایلوویرا کے 3 سے 4 انچ کے ٹکڑے سے سفید لیس دار مواد نکال کر ایک عدد کھیرے، ایک انچ ادرک اور چند ہرے دھنیے کی پتیوں کے ساتھ گرائینڈ کر کے پی لیں ،ذائقہ بہتر بنانے کے لئے اس میں لیموں کا رس یا پھر کوئی اور سبزی جیسے  بند گوبھی اور گاجر بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

Advertisement

ایلوویرا جیل کو بغیر کوئی سبزی شامل کیے سادے پانی میں گرائینڈ کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جیل کا براہ راست استعمال میٹابالزم تیز کرتا ہے، وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے، کمر کے گرد جمی چربی گھلاتا ہے، قبض سے بچاتا ہے، کولیسٹرول لیول متوازن بناتا ہے، جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے اور زہریلے مادوں کا جسم سے اخراج ممکن بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version