خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم

خیبر پختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی، پشاور میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز صوبے بھر میں 17 لاکھ 87 ہزار 743 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 1 لاکھ 54 ہزار 300 بچوں کو قطرے پلائے گئے، انسداد پولیو مہم کے دوران 62 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر پلائے جائیں گے، مہم کے لیے 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیو ٹیموں کے لیے 40 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

