جو برصغیر کا مہاجر ہے وہ کراچی سے جوڑا ہوا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو برصغیر کا مہاجر ہے وہ کراچی سے جوڑا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی بہت خاص شہر ہے، ہم اس شہر کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتے، اس بار مردم شماری میں مرد و خواتین دونوں کو گنا جائے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ میں اور امین الحق مردم شماری پر کام کررہے ہیں، انور مقصود صاحب کو یقین دلاتا ہوں کہ مردم شماری میں عورتوں کو بھی گنا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اردو مکمل نہیں فارسی کے بغیر، میرے والد نے قائد اعظم کے ساتھ بھی نوکری کی، ہماری کوشش ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ اس ملک کی خدمت کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News